بھٹکل:7/نومبر (ایس او نیوز)ریاستی ماہی گیر ترقی بورڈ کے نئے صدر کے طورپر نامزد ہوئے کانگریس لیڈر راجیندرنائک سنیچر کو منگلورو میں حلف لے کر انکولہ کو لوٹنے کے دوران بھٹکل کے قلب شہر شمس الدین سرکل پر کانگریس کارکنان نے انہیں گل پوشی کرتے ہوئے استقبال کیا ، پٹاخے پھوڑ کر خوشی کا اظہار کیا۔
بھٹکل کانگریسی کارکنان کی تہنیت قبول کرنے کے بعد راجیندر نائک نےکہاکہ کانگریس پارٹی طویل عرصے تک وفاداری اور اس کے استحکام کے لئے جو محنت کی ہے اس کو دیکھتے ہوئے کانگریسی لیڈران نے خاص کر ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے مجھے یہ عہدہ سونپا ہے، میں کسی پر کوئی داغ نہیں لگنے دونگا، اپنی محنت و کاوشوں کے ذریعے مزید اعتماد پیدا کرنےکی بات کہی۔ اس موقع پر کانگریس سیوادل کے صدر گنپتی نائک، تعلقہ پنچایت صدر مہابلیشور نائک، جالی پٹن پنچایت ممبر منگلا گونڈ، ستیش آچاریہ ، پرکاش نائک، شنکر نائک ہیبلے ، آصف جالی وغیرہ موجود تھے۔